اسلام آباد(02اپریل2020ء) حکومت پاکستا ن نے دنیا بھر سے پاکستانیوں کو واپس لانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق جو لوگ پاکستان واپس آنے چاہتے ہیں ان کے لئے خصوصی پروازیں چلائی جائیں گی۔ اس بارے میںبات کرتے ہوئے پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ بہت سے پاکستانی واپس آنا چاہتے ہیں،قومی رابطہ کمیٹی نے 17 پروازیں بحال کرنے کی منظوری دی ہے۔
شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ہم تمام پاکستانیوں کو بتدریج واپس لائیں گے، ہماری پہلی ترجیح ٹرانزٹ میں پھنسے پاکستانیوں کو وطن واپس لانا ہے۔بات کرتے ہوئے انہوں نے مزید بتایا ہے کہ دوسری ترجیح ویزہ ایکسپائر ہونے والے پاکستانی ہیں۔ تیسری ترجیح بیرون ملک مقیم پاکستانی اور زیر تعلیم طلبا کوواپس لانا ہے۔
حکومت نے 4سے 11 اپریل تک بین الاقوامی پروازوں کے شیڈول کا اعلان کیا ہے۔
شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پروٹوکول پرمکمل عملدرآمد ہوگا توکراچی کے لیے بھی پروازیں کھولیں گے۔ خیال رہے کہ پوری دنیا میں بڑھتے ہوئے کورونا وائر س خطرات کی وجہ سے بہت سے پاکستانی دنیا بھر میں پھنس گئے تھے۔ پوری دنیامیں فضائی سفر پر پابندی لگا دی تھی جس کے بعد بیرون ملک موجود پاکستانیوں کی ایک بڑی تعداد نے پاکستان آنے کی خواہش کا اظہار کیا تھا لیکن حکومت پاکستا ن نے آغاز میں انہیں لانے سے انکار کر دیا تھا۔
لیکن اب پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی جانب سے جاری کردہ بیان میں بتایا گیا ہے کہ حکومت نے دنیا بھر سے پاکستانیوں کو واپس لانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ بہت سے پاکستانی واپس آنا چاہتے ہیں،قومی رابطہ کمیٹی نے 17 پروازیں بحال کرنے کی منظوری دی ہے۔ یاد رہے کہ پاکستان میں اب تک کورونا وائرس کی وجہ سے 2300 کے قریب افراد متاثر ہو چکے ہیں جبکہ 30سے زیادہ افراد اس بیماری کا شکار ہو کر جاں بحق ہو گئے ہیں۔

Post a Comment

Previous Post Next Post