لاہور (2 اپریل 2020ء ) حافی صدیق جان نے کہا ہے کہ کورنا وائرس سے متعلق ایک رپورٹ شائع کی گئی ہے جو کہ پاکستانیون کیلئے خوف کی فزاء کم کرنے میں مدد کرے گی۔ صدیق جان کا کہنا ہے کہ ابھی تک پاکستانی اس خطرناک وبا سے محفوظ ہیں۔ ویڈیو میں ڈاکٹر سجاد نے کورونا وائرس سے متعلق رپورٹ پیش کرتے ہوئے کہا کہ اٹلی میں ایک رپورٹ شائع ہوئی ہے جو پاکستان کیلئے ایک حوصلہ افزاء بات بھی ہے۔
ڈاکٹر سجاد نور نے کہا کہ ہمیں خوف زدہ ہونے کی ضرورت نہیں ہے میڈیا بہت زیادہ سنگین صورتحال دیکھا رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس کے باثر اموات کی شرح 2 سے 3 فیصد تک ہے تاہم اٹلی میں شرح اموات 8فیصد ہے۔ اٹلی میں جاری ایک رپورٹ کے مطابق مرنے والے 99 فیصد افراد ایک یا ایک سے زیادہ بیماری میں مبتلا تھے۔
تحقیقاتی رپورٹ میں بتایا گیا کہ اٹلی کی 27فیصد آباد کی عمر 60 سال سے زیادہ ہے جبکہ مرنےو الوں کی اوسط عمر60 سال ہے۔
73 فیصد ہلاک ہونے والے مرد تھے۔ ڈاکٹر سجاد نور نے کہا کہ پاکستان کو خوف زدہ ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔ پاکستان میں صرف 4فیصد افراد 60 سال سے زیادہ کی عمر میں ہیں ، ان کا کہنا تھا کہ صرف اپنے بزرگوں کا خیال رکھے انہیں ٓ، تاکہ کورونا وائرس ان کو متاثر نہ کر سکے۔ اٹلی کی رپورٹ کے حوالے سے بتاتے ہوئے ان کا کہنا ہے کہ 40 سے 50 سال کی عمر کے صرف 12 لوگ ہلاک ہوئے اور یہ سب کے سب کسی دوسری بیماری میں بھی مبتلا تھے۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو اٹلی میں تباہی دیکھ کر ڈرنے کی ضرورت نہیں ہے ۔مزید جنے کیلئے ویڈیوں ملحضہ کریں۔



Post a Comment

Previous Post Next Post