وائرس کا پھیلاﺅروکنے کے لیے فلاحی سرگرمیوں کے لیے بھی نیا حکم نامہ جاری
لاہور(06 اپریل۔2020) کورونا وائرس کے پھیلاﺅ کو روکنے کے لیے پنجاب میں جاری لاک ڈاﺅن میں 14 اپریل تک توسیع کر دی گئی ہے. محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے جارہ کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق کورونا وائرس کے پھیلاﺅ کے پیش نظر پنجاب میں لاک ڈاﺅن 14 اپریل تک بڑھا دیا گیا ہے محکمہ داخلہ پنجاب کی طرف سے جاری کیے گئے نوٹیفیکیشن کے مطابق لاک ڈاﺅن 14 اپریل کی شام 5 بجے تک رہے گا.
واضح رہے کہ گزشتہ نوٹیفکیشن کے
مطابق پنجاب میں لاک ڈاﺅن 7 اپریل کی شام تک تھا جس کی مدت بڑھا کر اب 14 اپریل
تک کر دیا گیا ہے دوسری جانب کورونا وائرس کا پھیلاﺅروکنے کے لیے پنجاب حکومت نے فلاحی سرگرمیوں کے لیے نیا حکم نامہ جاری
کردیا، فلاحی سرگرمیاں انفرادی یا اجتماعی سطح پر پی ڈی ایم اے کے تحت ہوں گی.
ریلیف کمشنر پنجاب بابر حیات تارڑ کی جانب سے جاری کیے گئے حکم نامے
میں کہا گیا ہے کہ لاک ڈاﺅن میں فلاحی سرگرمیوں کے دوران ایس اوپیز کی خلاف ورزی ہورہی ہے
جس کے باعث پنجاب حکومت نے فلاحی سرگرمیوں کیلئے نئے قوائد و ضوابط جاری
کردیے ہیں.
حکم نامے کے مطابق اگر کوئی شخص
یا ادارہ خود فلاحی سرگرمی کرنا چاہتا ہے تو اسے اپنے ضلع کے ڈپٹی کمشنر سے اجازت
لینا ہوگی، خلاف ورزی کرنے والے کے خلاف پنجاب انفیکشین اینڈ ڈیزیز آرڈیننس کے تحت کارروائی ہوگی.
امدادی سرگرمیوں کے حوالے سے یہ قانون بیک وقت پورے صوبے پر لاگو ہو گا یہ فیصلہ
لاک ڈاﺅن کے باوجود امدادی کارروائیوں کی
وجہ سے سڑکوں پر ہجوم کے پیش نظر کیا گیا ہے صوبہ پنجاب کے وزیر اعلی عثمان بزدار نے پیر کی صبح ٹویٹ کے ذریعے صوبے میں کورونا وائرس متاثرین کی تعداد میں اضافے کی خبر دی اور اب پنجاب بھر میں 1493 مصدقہ مریض سامنے آئے ہیں جن میں سے
842 کو قرنطینہ میں رکھا گیا ہے جن میں سے 309 زائرین، 484 تبلیغی
جماعت کے مبلغین اور 49 کیسز جیل کے ہیں جبکہ باقی651 کیسز مختلف اضلاع میں ہیں.
پنجاب کے جن اضلاع میں کورونا کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے ان
میں لاہور میں 290 ·ننکانہ صاحب میں 13 ·قصور میں 8 ·جہلم میں
30 ·راولپنڈی میں 58 ·سیالکوٹ میں 17 ·گوجرانوالہ میں 32 ·نارو وال میں 5 ·گجرات
میں 93 ·حافظ آباد میں 6 ·منڈی بہاﺅ الدین میں 14 ·ملتان میں 4 ·وہاڑی میں 9 ·فیصل آباد میں 15
·چنیوٹ میں 6 ·ٹوبہ ٹیک سنگھ میں 2 ·رحیم یار خان میں 3 ·سرگودھا میں 5 ·میاں والی
میں 3 ·بہاول نگر میں 9 ·بہاولپور میں 3 ·لودھراں میں 3 ·ڈیرہ غازی خان میں 18
·لیہ، اوکاڑہ، اٹک، خوشاب اور شیخوپورہ میں ایک، ایک مریض اب تک سامنے آئے ہیں.
گذشتہ ایک ہفتے سے پاکستان میں کورونا وائرس کے اوسطً دو سو مریضوں کی
شناخت ہو رہی تھی جس میں سب سے زیادہ اضافہ تین اپریل کو نظر آیا تھا جب ملک بھر
میں 258 مریض سامنے آئے تھے لیکن 5اپریل کو نیا ریکارڈ قائم ہو گیا جب ملک بھر سے 397
نئے مریضوں کی شناخت ہوئی ہے ملک بھر میں تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق کل 3277
مریضوں کی شناخت ہوئی ہے. حکومت کی جانب سے جاری کیے گئے اعداد و شمار کی روشنی
میں یہ نظر آتا ہے کہ5 اپریل تک ملک میں 19.62 فیصد مریض 20 سے 29 برس کے درمیان
ہیں جس میں سے 14 فیصد مریض مرد ہیں جبکہ 30 برس سے 39 برس کے مریضوں کا تناسب
تقریباً 19 فیصد ہے جس کا مطلب ہے کہ ملک بھر میں تقریباً 38 فیصد مریض 20 سے 40
برس کے ہیں.
Post a Comment