وائرس سے ملک بھرمیں 4 ہزار 194 افراد متاثر اور 60 افراد ہلاک ہوچکے ہیں
اسلام آباد(۔08 اپریل۔2020ء(کورونا وائرس سے جہاں دنیا بھر میں لاکھوں لوگ متاثر اور ہزاروں ہلاک ہوچکے ہیں وہیں پاکستان میں بھی یہ وائرس اب تک 4 ہزار 194 افراد کو متاثر
کرچکا ہے جبکہ 60 افراد وفات بھی پاچکے ہیں. ملک میں رواں ماہ کے آغاز سے کورونا وائرس کے کیسز میں دوگنا اضافہ دیکھا گیا ہے جبکہ
جس تیزی سے متاثرین کی شرح بڑھ رہی اسی طرح اموات میں بھی اضافہ ہورہا ہے8 اپریل
کو بھی پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز آنے کا سلسلہ جاری ہے اور چاروں
صوبوں سے نئے کیسز کی تصدیق ہوگئی.
صوبہ سندھ میں بدھ کو 50 نئے کیسز اور 2 اموات کی تصدیق کی
گئی سندھ حکومت کے ترجمان مرتضیٰ وہاب نے سماجی رابطوں کی
ویب سائٹ ٹوئٹر پر بتایا کہ 8 اپریل کی صبح 8 بجے تک سندھ میں 10 ہزار 981 ٹیسٹ کیے جاچکے جس میں ایک ہزار 36
افراد کے نتائج مثبت آئے جبکہ 280 افراد صحت یاب ہوئے. خیال رہے کہ اس سے قبل سندھ میں متاثرہ افراد کی تعداد 986 تھی انہوں نے بتایا
کہ صوبے میں 20 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 11 مریض
صحت یاب ہوئے ہیں دوسری جانب صوبہ پنجاب میں دوپہر تک مزید 78 نئے کیسز کی تصدیق کی گئی.
ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری
ہیلتھ کیئر ڈیپارٹمنٹ کے ترجمان قیصر آصف نے کہا کہ ان نئے 78 کیسز کے بعد مصدقہ
افراد کی تعداد 2108 ہوگئی ہے انہوں نے بتایا کہ زائرین مرکز سے 695، رائے ونڈ سے منسلک 744 افراد، 58 قیدیوں اور 744 عام شہریوں
میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوچکی ہے. بلوچستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 210 ہوگئی ترجمان بلوچستان حکومت لیاقت شاہوانی نے بتایا کہ صوبے میں مزید 4
نئے کیسز کی تصدیق ہوگئی انہوں نے کہا کہ آج 45 ٹیسٹ رپورٹس موصول ہوئیں جس میں 4
مثبت اور 41 منفی نتائج آئے، تاہم یہ چاروں افراد مقامی ہیں اور انہیں آئیسولیشن
وارڈ میں منتقل کیا جائے گا.
انہوں نے یہ بھی بتایا کہ بلوچستان میں 76 مریض اس وائرس سے صحت یاب ہوچکے ہیںوزیر صحت خیبرپختونخوا تیمور خان جھگڑا نے صوبے میں مزید 57 نئے کیسز کے
بارے میں بتایا. ٹوئٹر پر ایک ٹوئٹ میں انہوں نے 24
گھنٹوں سے متعلق معلومات فراہم کی انہوں نے بتایا کہ خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس کے 27 کیسز آئے اور اس سے تعداد 527 تک پہنچ
گئی انہوں نے بتایا کہ ان کیسز کے علاوہ صوبے میں ایک ہلاکت بھی رپورٹ ہوئی جس کے
بعد وہاں تعداد 18 تک جا پہنچی.
تاہم وزیر صحت کے پی کے نے بتایا
کہ صوبے میں 70 افراد صحت یاب بھی ہوچکے ہیں اگر ان کیسز کے بعد ملک میں صوبوں اور
علاقوں کے کیسز پر نظر ڈالیں تو پنجاب میں 2108 کیسز ریکارڈ کیے جاچکے ہیں جو ملک کے کیسز کی مجموعی تعداد کا
تقریباً نصف حصہ ہے. سندھ کے کیسز کی تعداد ہے جو 1036 تک
پہنچ چکی ہے جبکہ تیسرے نمبر پر خیبرپختونخوا ہے جہاں 527 کیسز ریکارڈ کیے گئے ہیںبلوچستان میں اب تک 210 کیسز سامنے آئے
ہیں جبکہ گلگت بلتستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 211 تک پہنچ چکی ہے.
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا وائرس کے 83 متاثرین ہے جبکہ آزاد کشمیر میں سب سے کم 19 افراد وائرس کا شکار ہوئے ہیںاسی
طرح اب تک اموات میں سندھ سب سے آگے ہے جس کے بعد خیبرپختونخوا موجود ہیں. سندھ میں اب تک 20 خیبرپختونخواہ میں
18‘ پنجاب میں 16 گلگت بلتستان میں
3‘بلوچستان میں 2 اسلام آباد میںایک موت ہوچکی ہے تاہم جہاں ہزاروں مریض اور
درجنوں اموات ہوچکی ہیں وہیں سینکڑوں افراد ایسے بھی ہیں جو اس وائرس سے صحت یاب
ہوئے ہیںاگر ان اعداد و شمار کو دیکھیں تو 26 فروری سے اب تک 467افراد اس وائرس کو
شکست دے کر صحت یاب ہوچکے ہیں.
دنیا بھر میں متاثرہ افراد کی
تعداد 14 لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے جبکہ دنیا بھر میں کورونا سے ہونے والی اموات 82 ہزار سے زیادہ ہو گئی صحت
یاب ہونے والے افراد کی تعداد 3 لاکھ 2 ہزار ہو گئی ہے کورونا نے اٹلی، فرانس، امریکہ، برطانیہ اور اسپین میں تباہی مچا دی ہے جہاں ایک ہی روز میں پانچ ہزار سے زائد
اموات ہوئی ہیں پانچ ممالک میں اب تک60 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں.
چین نے کورونا وائرس پر کافی حد تک قابو پا لیا
ہے جہاں کورونا وائرس کے مرکز ووہان میں 76روزہ
لاک ڈاﺅن ختم کر دیا گیا ہے‘امریکہ میں مسلسل پانچویں روز ایک
ہزار سے زائد ہلاکتیں رپورٹ ہوئی ہیں اور پچھلے24 گھنٹوں میں مزید1970 افراد جان کی
بازی ہار گئے ہیں امریکہ میں ہلاک ہونے والوں کی مجموعی تعداد12
ہزار سے بڑھ گئی ہے. فرانس میں ایک روز میں 1400 سے زائد
افراد کورونا سے چل بسے ہیں اور مجموعی طور پر
10 ہزار300 سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں اور ایک لاکھ10 ہزار
سے زائد کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں.
إرسال تعليق