کورونا کے دو کیسز نکلنے پر ریلوے ورکشاپ مغل پورہ کو سیل کردیا گیا ، 50 سال سے زائد عمر کے ملازمین کو چھٹی دے دی گئی
لاہور(تازہ ترین 8 اپریل 2020ء )
وفاقی وزیرریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ 14 اپریل تک لاک ڈاؤن ختم ہونے کے امکانات
بہت کم ہیں ۔ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ نہیں لگتا ہے کہ لاک ڈاؤن 14 اپریل
ختم کیا جائے ، اسے مزید بڑھائے جانے کا امکان ہے۔ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ 20 سے
22 ٹرینین فی الفور چلا سکتے ہیں ۔ ٹرینیں بند کرنے سے ہر ماہ ایک ارب روپے سے
زائد کا نقصان ہو رہا ہے۔
کورونا وائرس کے حوالے سے بات
کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ کورونا وائرس کے 2 کیسز سامنے آئے ہیں ۔ جس کے بعد مغل
پورہ ورکشاپ کو بند کر دیا گیا ہے جبکہ سال سے زائد عمر کے افراد کو کیرج فیکٹری سے
چھٹی دے دی گئی ہے۔ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ریلوے ملازمین کی تنخواہوں پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔
چینی بحران کے حوالے سے تبصرہ
کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ جہانگیر ترین کو مشورہ دیتا ہو کہ تحریک انصاف میں ہی رہے۔ جہانگیر ترین پارٹی کے بہت اہم رکن ہے ہیں۔ کپتان نے کسی کو نہیں
نکالا صرف فلیڈ نگ بدلی ہے۔ رپورٹ اور فرانزک ساتھ آنا چاہیے تھا ، میڈیا کی توجہ کورونا سے چینی پر آ گئی ہے۔ واضح رہے اس سے قبل حفاظتی
انتظامات نہ ہونے پر ریلوے ملازمین نے احتجاج بھی ریکارڈ کرایا تھا ۔
جہاں ملک بھر میں کسی ایک شخص کو بھی غیر ضروری طور پر باہر نکلنے کی اجازت
نہیں تھی ۔ ویہی بزرگ ریلوے ملازمین اپنے زندگیوں کی حفاظت
کیلئے احتجاج کرتے نظر آئے تھے ۔ وائرل ویڈیو
میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ریلوے ملازمین جن میں زیادہ تر تعداد
بزرگ ملازمین کی ہے سینکڑوں کی تعداد میں موجود ہیں۔ پولیس کی گاڑیاں بھی موقع پر موجود ہیں تاہم اس احتجاج کو منتشر کرنے میں ناکام نظر آتی
ہے۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ ڈیوٹی پر آنے کو تیار ہیں وزارت ریلوے کورونا سے بچاؤ کیلئے حفاظتی انتظامات
کرے۔
إرسال تعليق